منگلورو 19/ مارچ (ایس او نیوز) شہر کے مضافات تھوکوٹو اولاپیٹے میں واقع ایک گھر میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں گھر والے بے خبر سوتے رہ گئے اور چوروں نے سونے کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کے دن جئے راج نامی شخص کے گھر میں رات کے وقت پچھلے حصے کی چھت کی کھپریل نکال کر راستہ بناتے ہوئے چور گھر کے اندر داخل ہوگئے اور چوری کی واردات انجام دی۔ تھوڑی دیر بعد کچھ آواز سن کر گھر میں موجود ایک خاتون نے دوسروں کو جگایا، مگر تب تک چور الماری توڑ کراس کے اندر موجود نقد پانچ ہزار روپے اور 120 گرام سونے کے زیورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
الال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے، جس کی بنیاد پر کیس رجسٹر کرکےتحقیقات کی جارہی ہے۔